*مولانا غلام مرتضیٰ ازہری و مولانا شاہ محمد رضوی کی دینی خدمات مشعل راہ*
مالیگاؤں : مولانا غلام مرتضیٰ ازہری ابن مولانا غلام مصطفیٰ برکاتی(دارالعلوم انوارِ رضا نوساری) اور حضرت مولانا شاہ محمد رضوی (ساؤتھ افریقہ)جیسے علما کی رحلت مسند تدریس و بزمِ اشاعت دین کا عظیم نقصان ہے۔ان کے ذوقِ عمل اور اُجلے کردار نے دلوں کو متاثر کیا۔ ان کے ذریعے اشاعتِ حق کا کارواں تیزگام ہوا۔ ان کی دینی خدمات نسلِ نو کے لیے مشعل راہ ہے۔ ایسے علما کے جَلائے ہوئے چراغِ علم دور تک روشنی پھیلاتے ہیں۔یقیناً ان کی رحلت سے جو خلا ہوا ہے اسے پُر ہونے میں مدت گزر جائے گی۔ ہمیں افسوس ہے کہ ایسے چراغِ علم ایک کے بعد ایک بجھتے چلے جا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فضل فرمائے اور ان علمائے کرام کی دینی خدمتوں کو قبول فرمائے۔ آمین بجاہ حبیبہ سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم۔ اس طرح کا بیان نوری مشن نے، ٦؍ اگست ٢٠١٩ء کی شام محفلِ ایصالِ ثواب کے ضمن میں جاری کیا۔ بعد نمازِ عصر مدینہ مسجد میں قرآن خوانی کی گئی اور دونوں علمائے اہلِ سُنّت کی دینی خدمات کو یاد کیا گیا۔ ان کی بارگاہوں میں ایصالِ ثواب کیا گیا۔دعا پر محفلِ ایصالِ ثواب اختتام پذیر ہوئی۔ ایسی رپورٹ فرید رضوی نوری مشن نے جاری کی۔
***
٧ اگست ٢٠١٩ء
No comments: